ملک اقبال چشتی کی نئی نعت’’تیرے کعبے دی شان‘‘ کی ریکارڈنگ کے لئے ریہرسل شروع

نعت جزبات کا اظہار ہے ،جب تک دل عقیدت سے سرشار نہ ہو زبان میں اثر نہیں آتا،نعت خواں کی گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 12:17

ملک اقبال چشتی کی نئی نعت’’تیرے کعبے دی شان‘‘ کی ریکارڈنگ کے لئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) معروف نعت خوان ملک محمداقبال چشتی نے اپنی نئی نعت ’’تیرے کعبے دی شان‘‘ کی ریکارڈنگ کے لئے ریہرسل شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نعت خواں ملک محمداقبال چشتی ان دنوں مقامی ’’یونیک میوزک اکیڈمی‘‘میں اپنی ہی لکھی ہوئی نئی نعت ’’تیرے کعبے دی شان‘‘کی ریہرسل میں مصروف ہیں،اس نعت کو ملک محمداقبال چشتی نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کی معطرفضائوں میں بیٹھ کرلکھا،اس نعت میں کعبے کی شان کو خوبصورت الفاظ میں بیان کیا گیا ہے،اس نعت کی ریہرسل استاد جاویدخان وزیرآبادی کروارہے ہیں،ریہرسل مکمل ہونے کے بعد اس نعت کی ریکارڈنگ جلدکی جائیگی ،ایک ملاقات کے دوران نعت خواں ملک محمداقبال چشتی نے بتایا کہ نعت پڑھتے وقت میں ایک بھاری ذمہ داری محسوس کرتا ہوں کہ کوئی لغزش نہ ہو۔

(جاری ہے)

یہ کوئی غزل نہیں کہ بس پڑھ دی‘ دینی جزبات کا اظہار ہے ،جب تک دل عقیدت سے سرشار نہ ہو زبان میں اثر نہیں آتا‘ ہدیہ نعت پیش کرتے ہوئے میں آنکھیں بند کرلیتا ہوں اور جہاں بیٹھا ہوتا ہوں وہاں موجود نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ ہرنعت کی طرز میں خود بناتا ہوں۔کچھ نعتوں کی طرزیں استادوں سے بھی بنوائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کلام کا انتخاب کرتا ہوں تو طرز خود بخود ذہن میں اٴْترتی ہے پہلے یہ کام مشکل لگتا تھا اب آسان ہوگیا ہے۔نعت کی ویڈیو کوکراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی اپنے سوشل میڈیا پر بنائے گئے چینل پر ریلیزکریگی ۔