ْنیوزی لینڈ کے متعصب براڈ کاسٹر نے دوسال پہلے مسلمانوں کے خلاف لکھے کالم پر معافی مانگ لی

بدھ 20 مارچ 2019 12:18

ْنیوزی لینڈ کے متعصب براڈ کاسٹر نے دوسال پہلے مسلمانوں کے خلاف لکھے ..
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سانحہ کرائسٹ چرچ نے نیوزی لینڈ کے متعصب براڈ کاسٹر کے دل پہ پڑا پردہ اٹھا دیا، کرس لینچ نے دو برس پہلے اسلام مخالف کالم لکھنے پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے براڈ کاسٹر کرس لینچ نی2017 میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی کالم لکھا تھا تاہم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کرس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جو لکھا اس پر وہ شرمندہ ہے اور معافی چاہتا ہوں۔براڈ کاسٹر نے ایک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رحم دلی کو سمجھنے کے لیے دیگر ثقافتوں سے آگاہی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :