پولیس مقابلے کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر پکڑے جانے کے خوف سے خود کوگوی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

ملزم نے ایک روز قبل ڈیفنس میں شہری افضل سے آٹھ لاکھ روپے چھین کر مزاحمت پر اسے قتل کر دیا تھا

بدھ 20 مارچ 2019 13:19

پولیس مقابلے کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر پکڑے جانے کے خوف سے خود کوگوی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ہربنس پورہ کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر پکڑے جانے کے خوف سے خود کوگوی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،ملزم نے ایک روز قبل ڈیفنس میں شہری کو واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے سول لائن پولیس نے گزشتہ رات ہربنس پورہ کے علاقہ مہر فیاض کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام باری کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور بعد میں پکڑے جانے کے خوف سے مبینہ طو رپر خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم غلام باری ایک روڈ قبل ڈیفنس کے علاقہ میں شہری سے وارات کے دوران مزاحمت کرنے پر اسے قتل کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ شہری علی افضل سے 8 لاکھ روپے نقدی بھی چھینی تھی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔

متعلقہ عنوان :