Live Updates

بلاول بھٹو کو کٹھ پتلی حکومت پر تنقید کی پاداش میں نیب طلب کیا گیا ‘ بختاور بھٹو

یہ میرے خاندان کی تیسری نسل ہے جس کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جا رہا ہے‘ بیان

بدھ 20 مارچ 2019 13:19

بلاول بھٹو کو کٹھ پتلی حکومت پر تنقید کی پاداش میں نیب طلب کیا گیا ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کوطالبان خان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلا م آباد میں طالبان خان حکومت کی جھلک نظر آ رہی ہے،یہ میرے خاندان کی تیسری نسل ہے جس کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھو سکتا۔

میرے نانا کے قتل کا آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انصاف کے اس ناقص نظام میں بھٹو کے نواسے کا تو احتساب کرنے کی جرات ہے لیکن ضیا ء الحق کے بیٹے کہاں ہیں ۔کیوں مشرف گولف کورٹس اور پی ایس ایل میں جاتا ہے،اس حکومت اور ضیا ء الحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کس اختیار سے اور کس بنا ء پر آمر کا بنایا نیب منتخب حکومتیں گراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو کٹھ پتلی حکومت پر تنقید کی پاداش میں طلب کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کو حکومت کی حامی کالعدم جماعتوں کے متعلق بات کرنے کی وجہ سے طلب کیا گیا ہے۔ بختاور بھٹو نے کہا کہ انتہاپسندوں کے حامی وزرا ء کو برطرف کرنے کے مطالبے کی وجہ سے بلاول کو نیب نے طلب کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات