آئندہ سال سے مسلمان قیدیوں کی طرح جیلوں میں قیداقلیتی قیدیوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر ریلیف ملے گا‘ اعجاز عالم آگسٹین

صوبائی وزیر اقلیتی امور کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد، اقلیتی طلبا و طالبات ،مستحق خاندانوں کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے کا اعلان

بدھ 20 مارچ 2019 13:19

آئندہ سال سے مسلمان قیدیوں کی طرح جیلوں میں قیداقلیتی قیدیوں کو بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباددی ہے ۔اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان خوش آئندہے۔ ہولی کے موقع پر جنوبی پنجاب کے مندر اور چرچ کے لئی10کروڑ گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اقلیتی طلبا و طالبات کیلئے 2کروڑ50لاکھ کی سکالر شپ اور1کروڑ مستحق خاندانوں میں ہولی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے جیلوں میں قیداقلیتی قیدیوں کو ان کے مذہبی تہواروں کے موقع پر مسلمان قیدیوں کی طرح ریلیف ملے گا۔پاکستان بھر میں بسنے والی اقلیتوں کوآئین پاکستان کے تحت مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ تحریک انصاف کے دور حکو مت میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہو رہے ہیں۔