صادق آباد میں دلخراش واقعہ بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے بھابھی کو شدید زخمی‘ ماں کا گلا کاٹ کر ہلاک کر دیا

بدھ 20 مارچ 2019 13:24

صادق آباد میں دلخراش واقعہ بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے بھابھی کو شدید ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) صادق آباد کی ورند کالونی میں دلخراش واقعہ گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے بھابھی ظلھمازوجہ یاسر کو شدید زخمی اور ماں ممتاز بی بی زوجہ الیاس کا گلا کاٹ کر ہلاک کر دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی خاتون کو تحصیل ہسپتال شفٹ کردیا ہے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں -

متعلقہ عنوان :