ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

بدھ 20 مارچ 2019 13:43

ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آبادڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان کے مطابق چمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 28 مارچ کو شام پانچ بجے حمیدی ہال میں منعقد ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں پہلی ٹاپ پانچ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوئٹہ میں کھیلی جانے والی نیشنل گیمز میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ کا فائنل 2 اپریل کو کھیلا جائیگا جس کے اختتام پر چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔