والد کے ہمراہ نمازِ جمعہ ادا کرنے کے لیے آںے والا سب سے ننھا شہید

ہمارا بیٹا معاشرے میں ہمیشہ اس شہید کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس نے اللہ کی محبت میں جان دی۔ اہل خانہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 12:52

والد کے ہمراہ نمازِ جمعہ ادا کرنے کے لیے آںے والا سب سے ننھا شہید
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2019ء) جمعہ کے روز ایک سفید فام دہشت گرد نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر حملہ کیا اور فائرنگ کر کے 50 نمازیوں کو شہید جب کہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔شہدا میں ایک ننھا شہید بھی شامل ہے جس کی عمر صرف تین سال ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تین سالہ مسعد ابراہیم اپنے والد کے ہمراہ اکثر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد آیا کرتا تھا۔

جب مسجد النور میں دہشت گرد نے فائرنگ شروع کی تو ننھا نمازی اپنے والد اور بھائی سے بچھڑ گیا۔مسعد ابراہیم کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ محبت اور توانائی سے بھرپور بچہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بیٹا کمیونیٹی میں ہمیشہ اس ننھے شہید کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس کچھ غلط کام نہیں کیا تاہم اللہ کی محبت میں اپنی جان دی اور وہ اللہ کی رحمت اور امن کی نمائندگی کرنے والے شہید کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ حملے میں شہید ہونے والے 50 افراد میں 9 پاکستانی شہری بھی شامل تھے جن کی شہادت کی تصدیق بھی ہو گئی۔ اس سانحہ میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون ،نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ، ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی شامل ہیں۔

جب کہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم نیوزی لینڈ نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز سے براہ راست جمعہ کی اذان نشر کا اعلان کیا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈآرڈرن کا کہنا ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں‘ اور تمام ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز سے براہ راست جمعہ کی اذان نشر کی جائے گی. وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعے کے روز سانحہ کرائسٹ چرچ پر نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی‘ ہماری خواہش ہے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعہ کے روز وہ مساجد میں آئیں.