ایردوآن کے بیانات پر آسٹریلوی حکومت کا غصہ،ترک سفیر کی طلبی

کرائسٹ چرچ سانحہ پرترک صدرنے کہاتھا آسٹریلیا کیساتھ ویساہی ہوگاجیسا پہلی عالمی جنگ میں گیلی پولی میںہوا

بدھ 20 مارچ 2019 13:43

ایردوآن کے بیانات پر آسٹریلوی حکومت کا غصہ،ترک سفیر کی طلبی
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) آسٹریلوی حکومت نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں بیانات پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم نے ترک سفیر کو بھی طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر کا اپنی انتخابی ریلی کے دوران کہنا تھا کہ یہ حملے اسلام کے خلاف کیے گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی حکومت کے اسلام مخالف رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ویسا ہی ہو گا، جیسا پہلی عالمی جنگ میں گیلی پولی میں ہوا تھا۔ تب عثمانی فوجیوں کے ہاتھوں تقریبا آٹھ ہزار آسٹریلوی فوجی مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :