سعودی عرب میں آرٹس، موسیقی اور ڈرامہ نگاری کے لیے شاہی آڈیٹوریم کا قیام

خادم الحرمین الشریفین 13.4مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط شاہ سلمان پارک پروجیکٹ کی منظوری دیدی

بدھ 20 مارچ 2019 13:46

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سعودی عرب میں ثقافت، کلچر اور آرٹس کے فروغ کے لیے ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے مملکت میں آرٹس اور موسیقی کا شاہی آڈیٹوریم قائم کرنے کی منظوری گئی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 13 اعشاریہ 4 مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط شاہ سلمان پارک پروجیکٹ کی منظوری دی۔

یہ پارک پرانے الریاض ہوائی اڈے کی اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جو اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا پارک ہوگا۔یہ پروجیکٹ الریاض شہر میں چار بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جس کی تعمیر پر 86 ارب ریال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔شاہ سلمان پارک پروجیکٹ میں شاہی آرٹ آڈیٹوریم کے لیے 4 چار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس پارک میں نیشنل اور ڈرامہ تھیٹر کے لیے 2500 نشستوں پرمشتمل ایک بڑا آڈیٹوریم ہوگا۔

اس کے علاوہ پانچ مختلف سائز کے دیگر تھیٹر بی قائم کیے جائیں گے۔ ایک اوپن ایئر تھیٹر ہوگا جس میں 8 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ ایک بڑا سینما جس میں تین کھلے ہال تعمیرکیے جائیں گے۔ موسیقی اکیڈمیاں، آرٹس کے ادارے جن میں بصری آرٹ اکیڈمی، آرٹس انسٹیٹیوٹ، موسیقی انسٹیٹیوٹ، تعلیمی مراکز اور دیگر منصوبے شامل ہوں گے۔شاہ سلمان پارک کے لیے 9 اعشاریہ تین ملین میٹر جگہ پر سبزہ لگایا جائے گا جسے اسلامی طرز تعمیر پر بنایا جائے گا۔ اس میں عمودی شکل کے چھوٹے چھوٹے پارک ہیں۔ سات کلو میٹر پر محیط پیدل ٹریک، پارک کے درمیان 8 لاکھ مربع میٹر پر مشتل وادی اور آرٹس اور فنون کے دیگر معالم و آثار بھی قائم کیے جائیں گے۔