دہشتگرد تیسرے ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے گرفتار ہوا،کیوی پولیس

ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے مسجد کے ملازم کو بھی نوکری سے بھی نکال دیا گیا ،بیان

بدھ 20 مارچ 2019 13:46

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) نیوزی لینڈکی پولیس نے بتایا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دومساجدمیں فائرنگ کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہددف کی طرف بڑھ رہا تھا۔ مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کیوی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اب تک کی کی گئی تحقیقات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے 21ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا، مسلح شخص کودواہلکاروں نے گرفتار کیا۔

نیوزی لینڈ کی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10منٹ لگے تھے۔انہوں نے کہاکہ مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔