آئیے مل کر امن کے رنگ اور خوشیوں کی روشنیاں پھیلائیں، شہبازشریف کی ہندوبرادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد

پاکستانی ہندو برادری ملکی ترقی، خوشحالی اور دفاع میں اہم کردارادا کرتی آرہی ہے، سماجی شعبے میں ان کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں، بیان

بدھ 20 مارچ 2019 13:46

آئیے مل کر امن کے رنگ اور خوشیوں کی روشنیاں پھیلائیں، شہبازشریف کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ہندوبرادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آئیے مل کر امن کے رنگ اور خوشیوں کی روشنیاں پھیلائیں۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ غیرمسلم پاکستانیوں کی خوشیاں ہمارے لئے اہم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان کی عزت، وقار، تحفظ اور خوشحالی ہمیں بے حد عزیز ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی ہندو برادری ملکی ترقی، خوشحالی اور دفاع میں اہم کردارادا کرتی آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سماجی شعبے میں ان کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کی بصیرت اور آئین کی روشنی میں غیرمسلم پاکستانی برابر کے شہری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ وفروغ کیلئے کردارادا کرتی رہے گی۔