نیر حسین بخاری کا کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکنے پر تشویش کا اظہار

انتظامیہ ہمارے کارکنان کو نیب آفس آنے سے روکا،صورتحال میں اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، نیر بخاری جیالے اپنی قیادت سے پرامن انداز میں اظہار یکجہتی کررہے ہیں، حکومت اشتعال پھیلانے سے باز رہے، گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 13:59

نیر حسین بخاری کا کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکنے پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ہمارے کارکنان کو نیب آفس آنے سے روکا ۔ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ کارکنان پرامن اور پارٹی قیادت کے استقبال کے لئے آ رہے تھے۔نیر بخاری نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے پارٹی کارکنان کو روکنا قابل مذمت عمل ہے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہاکہ اس صورتحال میں اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ ہم نہیں مانتے، ظلم کے ضابطے، سینکڑوں جیالوں کی گرفتاری حکومت کی بزدلی کا ثبوت ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ قیدی وینز پرامن جیالوں سے بھرنا کہاں کا انصاف ہی ۔نیر بخاری نے کہاکہ جیالے اپنی قیادت سے پرامن انداز میں اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ نیربخاری نے کہاکہ حکومت اشتعال پھیلانے سے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :