میلسی‘جاگیردار کے ملازم کے بھائی نے یتیم نابالغ بچی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا ‘مقدمہ درج صلح کیلئے متاثرہ خاندا ن پردبائو

بدھ 20 مارچ 2019 13:59

میلسی‘جاگیردار کے ملازم کے بھائی نے یتیم نابالغ بچی کو زیادتی کانشانہ ..
میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) جاگیردار کے ملازم کے بھائی نے یتیم نابالغ بچی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا مقدمہ درج صلح کیلئے متاثرہ خاندا ن پردبائو تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ بستی نور پور باغوالی کی رہائشی خاتون بیوہ عطاء الہی نے پولیس کودرخواست دی ہے کہ میرا خاوند 6سال قبل فوت ہوگیا ہے میری 6بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے لوگوں کے گھروں میں محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں گذشتہ روز بھی کام کیلئے گئی ہوئی تھی مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی (س)عمر 11سال کے ساتھ رضوان ولد نور محمد عرف لونے خان سکنہ بستی مہراں والی نے زبردستی زناء بالجبرکیا ہے فوری طور پر گھر آئی تو میری بیٹی اور گواہان منظوراحمد غلام عباس نے تمام وقوعہ بتایا درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اہل علاقہ نے (صحافیوں)کو بتایا کہ ملزم مقامی جاگیردار کے ملازم محمد شکیل کا بھائی ہے جس کو قانونی کاروائی سے بچانے کیلئے متاثرہ خاندان پر دبائو ڈالا جارہا ہی-

متعلقہ عنوان :