واپڈا نے ٹیوب ویل بلوں میں ناجائز FAPٹیکس اور اوورریڈنگ کرکے کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے‘کسان اتحاد میلسی

بدھ 20 مارچ 2019 13:59

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) کسان اتحاد (چوہدری انور گروپ)کااجلاس زیرصدارت چوہدری وقاص ضیاء (تحصیل جنرل سیکرٹری)منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ واپڈا نے ٹیوب ویل بلوں میں ناجائز FAPٹیکس اور اوورریڈنگ کرکے کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے جس سے لاکھوں کا شتکار پریشان ہیں حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر یہ سلسلہ ختم کرائے ورنہ ملک بھر کے کسان بلوں کی ادائیگی بند کردیں گے اور مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اجلاس میں مہر ارشد احمد مہر عبدالحمید ریاض چھوہن چوہدری سرفراز ڈاکٹر منظور رائو اطہر مہر مصطفی ریاض خان ملک جمشید سنڈھل حنیف خان پٹھان ملک زاہد ممرا رشید سنڈھل عاقب خان اور چوہدری فریاد علی جٹ نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :