Live Updates

شہید نعیم رشید کی اہلیہ کا انٹرویو کرنے والی صحافی کی آںکھیں بھیگ گئیں

اس واقعے نے مجھے مزید مضبوط کیا ہے، میرے شوہر سب سے محبت کرنے والے اور بیٹا سب کا خیال رکھنے والا تھا۔نیوزی لینڈ سانحہ میں شوہر اور بیٹا کھو دینے والی خاتون کے چہرے پر بہادرانہ مسکراہٹ دیکھ کر غیر ملکی صحافی نے گلے لگا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 13:24

شہید نعیم رشید کی اہلیہ کا انٹرویو کرنے والی صحافی کی آںکھیں بھیگ گئیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مارچ 2019ء) سانحہ نیوزی لینڈ میں اپنا شوہر اور بیٹا کھو دینے والی بہادر خاتون امبرین نعیم کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری شادی 1996ء میں ہوئی تھی اور نو ماہ بعد ہمارا بیٹا طلحہ پیدا ہوا۔وہ وقت ہماری زندگی کا سب سےخوشگوار وقت تھا۔میں جانتی ہوں کہ میرے شوہر ایک بہادر انسان تھے۔وہ سب کا خیال رکھنے والے انسان تھے یہی وجہ ہے کہ میرے شوہر نے دیگر لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کی کیونکہ محبت ہی آپ سے ایسا کرواتی ہے۔

شہید کی اہلیہ کا اپنے بیٹے سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا بیٹا طلحہ بچپن سے ہی خیال رکھنے والا تھا اور ہم دوسرے بچوں کو مثال دیتے تھے کہ آپ بھی طلحہ جیسے بنو۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حملہ آور پر ترس آتا ہے کہ اس کے دل میں محبت نہیں بلکہ نفرت تھی۔

(جاری ہے)

حملہ آور کے دل میں نفرت ہے، وہ سکون کی اس کیفیت کو کبھی محسوس نہیں کرسکتا جو ہم کرسکتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ اس مسجد کا دوبارہ رخ کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلکل مجھے اس واقعے نے مزید مضبوط کیا ہے۔اس واقعے نے مجھے اور میرے خاندان کو مزید مضبوط کیا ہے۔

غیر ملکی صحافی بھی اس پاکستانی خاتون سے اتنی متاثر ہوئی اور کہا میں آپ سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیا آپ میں آپکو گلے لگا سکتی ہوں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بلکل۔شوہر اور بیٹے کو اچانک کھو دینے والی خاتون کی چہرے پر مسکراہٹ اور بہادری دیکھ کر صحافی کی بھی آنکھیں بھیگ گئیں۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اس سے قبل  شہید نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں نیوزی لینڈ میں دہشت گرد سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نعیم راشد نے دہشتگردی سے نمٹنے کےلیے کوشش کی۔ پاکستان کومیاں نعیم راشد پرفخرہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات