Live Updates

کل شام تک گھر چلے جانا، پنجاب میں کن کن افراد کو فارغ کر دیا گیا؟

سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بڑا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 مارچ 2019 13:33

کل شام تک گھر چلے جانا، پنجاب میں کن کن افراد کو فارغ کر دیا گیا؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی سعید قاضی نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جس وقت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تو اُن کی تیاری پوری تھی، انہوں نے ایک ایک چیز عثمان بزدار کے سامنے رکھی تھی ۔ بزدار صاحب نے بھی سیدھی سیدھی گفتگو کی ۔

کرپشن کے حوالے سے مبینہ طور پر جو الزامات عائد ہوئے ان پر بھی بات کی گئی جبکہ تقرریوں سے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا تو بزدار صاحب کا کہنا تھاکہ مجھے آپ کے نام کا استعمال کر کے کہا جاتا ہے کہ یہ بندے رکھیں اور یہ نہ رکھیں۔ اُن کا اشارہ غالباً نعیم الحق کی طرف تھا۔ عمران خان کو بھی یہ مشورہ دیا گیا کہ تن تک پنجاب میں کوئی تبدیل نہ کریں جب تک نمبرز گیم کمزور ہے۔

(جاری ہے)

اس پر چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ بڑے عہدوں پر تعینات سیکرٹریز ، کمشنر ، آر پی او ، ڈی آئی جی ، ڈی پی اور دیگر سے متعلق کہہ دیا گیا کہ جن عہدیداروں کا کردار صحیح نہیں ہے اور جو بدنام زمانہ حد تک نواز شریف اور شہباز شریف کے بغل بچے بنے ہوئے تھے انہیں اہم عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ سب سے پہلے محکمہ خوراک میں اُکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے جہاں سیکرٹری کو وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے حکم دے دیا گیا ہے کہ شام سے پہلے کوئی افسر ، جس جگہ بیٹھا ہے ، وہ وہاں نہیں رہے گا۔

کیونکہ یہاں کی سب سے زیادہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ڈیڑھ دو لاکھ یا دس لاکھ لے کر تبادلہ کروا دیا جاتا ہے۔ ایک صوبائی سیکرٹری کو بھی 15 دن میں ہٹائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی یہ حالت ہےکہ آئی جی پنجاب نے حکومت کو ایک لمبی فہرست بھجوائی ہے کہ یہ لوگ محکمہ کے لیے ناسور اور کالی بھیڑیں ہیں ۔ ان کی درخواست پر ان اہلکاروں کو بھی نکال دیا جائے گا۔

خون چوسنے والے اور جعلی مقابلے کرنے والے پولیس اہلکاروں کو اب جلد فارغ کر دیا جائے گا۔ جن وزرا پر اُنگلیاں اُٹھائی گئی ہیں اُن کو یا تو کم اہم محکموں میں تعینات کیا جائے گا یا پھر گھر بھیج دیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ حکومت زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ لوٹ مار کرنے والے کسی چور اچکے کو کسی عہدے پر رہنے نہیں دیا جائے گا۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بہت سے چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں جو جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات