مظفرآباد‘عالمی یوم جنگلات کل منایا جائے گا،اس دن جنگلات کے تحفظ بارے عوامی سطح پر آگاہی وشعور پیدا کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

بدھ 20 مارچ 2019 14:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) عالمی یوم جنگلات کل منایا جائے گا،اس دن جنگلات کے تحفظ بارے عوامی سطح پر آگاہی وشعور پیدا کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،سکالر کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس دن کی مناسبت سے کالج کے احاطہ میں پودا لگانے کی تقریب منعقد کی گئی ،پودہ سکالر فائونڈیشن کے چیئرمین سید افتخار کاظمی ،لیکچر رعائشہ خان ،لیکچر رحرایعقوب ،پروفیسر زاہد ،صحافی جہانگیر حسین اعوان ،سمیت کالج کے طلبہ وطالبات نے لگایا اور خصوصی دعا کی گئی ،اس موقع پر سکالر کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید افتخار کاظمی نے کہا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں ،اس خطہ کو سرسبز وشاداب کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں ،جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ جنگلات لگانے کیساتھ ساتھ ہمیں اپنی زمینوں کو بھی آباد کرنے کی ضرورت ہے ،زمینوں کو آباد کرنے کیلئے شجر کاری ،شجر پروری انتہائی ضروری ہے ،بدقسمتی سے آج دیہی اور شہری علاقوں میں زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہیں ،لوگ کھیتی باڑی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں گھروں میں سبزیاں ،پھل ،اناج اُگائیں تاکہ اپنی ضروریات کو پوری کرسکیں اور کھاد سے پیدا کی گئیں سبزیاں پھل کھانے سے بچ سکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ وطالبات نے بھی شجر کاری شجرپروری کیلئے بھرپور کردارادا کرنے کاعزم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :