Live Updates

زیادہ بارشیں ہونے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، زرتاج گل

پاکستان میں جس تعداد میں بارشیں اور برفباری ہوئی ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے تاہم میں اس کا کریڈدٹ وزیراعظم عمران خان کو دوں گی۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا تقریب سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 13:56

زیادہ بارشیں ہونے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، زرتاج گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2019ء)   مارچ کا مہینہ شروع ہو گیا ہے لیکن لگتا ہے کہ ابھی بھی سردیاں کہیں جانے والی نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کو دیا جا رہا ہے کہ جب سے زرتاج گل محکمہ موسمیات کی وزیر بنی ہیں تب سے پاکستان کا موسم کچھ زیادہ ہی سہانا ہو گیا ہے۔

اسی پر اب زرتاج گل کا بھی موقف سامنے آیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے آ سب دیکھ رہہے ہیں اس بار پاکستان میں بہت زیادہ بارشیں اور برفباری ہوئی ہے،اتنی زیادہ تعداد میں بارشیں اور برفباری اس سے پہلے کبھی پاکستان میں نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

مجھے پتہ ہے سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے لیکن میں اس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دوں گی۔

زرتاج گل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔کچھ صارفین نے ان کا مذاق بنایا تو کچھ نے کہا کہ واقعی اس کا کریڈٹ عمران خان اور زرتاج گل کو جاتا ہے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت میں ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی طرف سے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے اسی طرح بھٹے بھی بند کروائے گئے جس کا اثر ماحول پر بھی پڑتا ہے۔جب کہ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے ،حکومت ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس سے پاکستان خطے کا سب سے زیادہ سرسبزوشاداب ملک ہونے کے ساتھ معاشی حب بننے جا رہا ہے، نئی نسل میں ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات