Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ممبر پولٹی بیورو و ڈائریکٹر سینٹرل فارن افیرز کمیشن آفس مسٹر یانگ جائیچی سے ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال

پاکستان اور چین کا پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ، دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کو بھی سراہا

بدھ 20 مارچ 2019 14:37

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ممبر پولٹی بیورو و ڈائریکٹر سینٹرل فارن ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان اور چین نے پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔ بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں ممبر پولٹی بیورو و ڈائریکٹر سینٹرل فارن افیرز کمیشن آفس مسٹر یانگ جائیچی سے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ۔مسٹر یانگ نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کی جانے والی موٹر کاوشوں کی تعریف کی ۔مسٹر یانگ نے پاکستان اور چین کے مابین اعلی سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کے متمنی ہیں۔دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کو بھی سراہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات