اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث27 مارچ تک ملتوی

استغاثہ کے دونوں گواہان زاور منظور اور عدیل اختر کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم

بدھ 20 مارچ 2019 14:37

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔تینوں شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی ۔یاد رہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میں ترمیم اور اندراج مقدمہ کا اختیار سیشن کورٹ سے واپس لینے پر وکلا نے ہڑتال کر رکھی ہے ۔عدالت نے استغاثہ کے دونوں گواہان زاور منظور اور عدیل اختر کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ۔