ہمارے خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جا رہا ہے، بختاور بھٹو زر داری

ناقص نظام میں بھٹو کے نواسے کا تو احتساب کرنے کی جرا ت ہے، ضیاء الحق کے بیٹے کہاں ہیں ،ٹوئٹر پر رد عمل

بدھ 20 مارچ 2019 14:53

ہمارے خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جا رہا ہے، بختاور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ یہ ہمارے خاندان کی تیسری نسل ہے جس کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے کہا کہ انکے نانا کے قتل کا بھی آج تک انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ناقص نظام میں بھٹو کے نواسے کا تو احتساب کرنے کی جرا ت ہے، ضیاء الحق کے بیٹے کہاں ہیں اس حکومت اور ضیاء الحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔