ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کے وکیل کو 2اپریل کو تلور کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق دلائل دینے کاحکم

بدھ 20 مارچ 2019 14:52

ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کے وکیل کو 2اپریل کو تلور کمیشن کی سفارشات پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو 2اپریل کو تلور کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق دلائل دینے کاحکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شکیل الرحمن خان نے نعیم صادق کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر تلور کمیشن نے اپنی رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تلور کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیںلہٰذا پنجاب بھر میں تلور کے شکار پر پابندی لگائی جائے، تلور کے شکار سے متعلق سروے بھی کروائے جائیں۔

جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو دو اپریل کو تلور کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق دلائل دینے کاحکم دیدیا ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تلور کے شکار کے خلاف کمیشن تشکیل دیا گیا ہے، تلور کمیشن کی جانب سے ابھی تک رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی ہے، تلور کے شکار پر پابندی اہم نوعیت کا معاملہ ہے ، تلور کے شکار سے نایاب پرندے کی نسل بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔