Live Updates

عثمان بزدار شہباز شریف سے موازنہ کرنے پر بول اٹھے

وقت بتائے گا کہ میں کیسا وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گا، شہباز شریف 30 سال پنجاب پر حکومت کرتے رہے اور میں پہلی بار وزیراعلیٰ بنا تاہم میں کام کر کے دکاؤں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 14:25

عثمان بزدار شہباز شریف سے موازنہ کرنے پر بول اٹھے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مارچ 2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شہباز شریف سے موازنہ کرنے پر بول اٹھے۔عثمان بزدار سے سوال کیا گیا کہ آپ کا موازنہ اکثر شہباز شریف سے کیا جاتا ہے اس پر کیا کہیں گے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ان کا تجربہ مجھ سے بہت زیادہ تھا۔ شہباز شریف 30 سال پنجاب پر حکومت کرتے رہے اور میں پہلی بار وزیراعلیٰ بنا تاہم میں کام کر کے دکاؤں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اس وقت سی ایم آفس میں کوئی ایک بھی فائل پینڈنگ نہیں پڑی ہوئی۔ وقت بتائے گا کہ میں کیسا وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گا۔واضح رہے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے پر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کوپہلے مہینے کی کارکردگی دکھانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے سابق وزیراعلیٰ پنجابشہبازشریف کے پہلے مہینے کے اخراجات کی تفصیل طلب کی تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی کارکردگی سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے بہتر ثابت کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کی عوام کوبتانا چاہتے ہیں کہ وہ شہبازشریف سے کسی طرح بھی کم وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔

تاہم عوام ان کی کارگردگی سے مایوس نظر آتی ہے لیکن وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ وقت بتائے گا کہ میں کیسا وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گا۔جب کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔حکومت کے پہلے 100 روز کی کارکردگی کی تقریب میں بھی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے تھے۔ی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہعثمان بزدار نے پنجاب سے 88 ہزار ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واپس لی ۔ یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انتہائی شریف آدمی ہیں،یہ نہ تو لمبے بوٹ پہنتے ہیں اور نہ ہی لمبا کوٹ ، اور کام بھی زیادہ کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات