Live Updates

30 مارچ سے قبل بہت سی گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے

پیپلز پارٹی پر بہت مشکل وقت آنے والا ہے، آگے کیا ہو گا۔ صحافی عمران یعقوب نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 مارچ 2019 14:35

30 مارچ سے قبل بہت سی گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی عمران یعقوب نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے ہی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر اب بہت مشکل وقت آنے والا ہے۔ پہلے زرداری صاحب اور بلاول بھٹو کا خیاال یہ تھا کہ شاید ہم جارحانہ پالیسی اپنا کر اس وقت کو ٹال لیں گے لیکن فیصلہ کُن قوتوں نے واضح کہہ دیا ہے کہ اب کوئی وقت نہیں ٹلے گا، اب سب کو حساب دینا ہو گا، انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اب جو الفاظ استعمال کیے جائیں کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

واقفان حال کے مطابق اکتیس مارچ تک بہت قوی امکان ہے کہ بہت زیادہ گرفتاریاں ہوں گی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا۔ کرپشن کے کیسز میں ملوث بیوروکریٹس اور بینکرز کی بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس بات کا امکان ہے کہ عمران خان جو ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا تو عمران خان کے اس بیان کو عملی جامہ پہنچایا جائے گا۔

31 مارچ تک ہونے والی زیادہ گرفتاریوں سے ایک ہلچل مچ جائے گی اور اس ہلچل کی وجہ سے پیپلز پارٹی کوئی ہلچل مچانے کے قابل نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر اگر دیکھا جائے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کا کاندھا استعمال کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری نیب کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے سے ہی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حالات کو دیکھتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنے کو تیار ہیں لیکن اب بھی دونوں جماعتوں کے اندر اس معاملے پر اظہار ناپسندیدگی کیا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات