متحدہ عرب امارات کو دُنیا کے محفوظ ترین مُلک کا درجہ دے دیا گیا
96فیصد سے زائد لوگ رات کے وقت باہر نکلنے پر کوئی پریشانی محسوس نہیں کرتے
محمد عرفان بدھ 20 مارچ 2019 14:48
(جاری ہے)
تاہم مجموعی طور پر یہاں مقیم افراد خود کو بہت محفوظ خیال کرتے ہیں۔
ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کے معاملے میں متحدہ عرب امارات نیو یارک سٹی کے بعد دُوسرے نمبر پر آتا ہے۔ پولیس پٹرولنگ گاڑیوں میں GPS کی تنصیب سے کسی واقعے یا حادثے کے مقام پر تیزی سے پہنچنا ممکن ہو گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں ہونے والی اموات کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال ایک لاکھ افراد میں سے صرف 3.83 افراد سڑک پر پیش آنے والے حادثات کے باعث لقمہ اجل بنے۔ جبکہ 2017ء کے دوران ایسی اموات کی شرح 4.53 نوٹ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 2008ء کے بعد سے ایسی اموات کی شرح میں 71 فیصد کی بہت بڑی کمی آئی ہے۔ کیونکہ 2008ء کے دوران روڈ ایکسیڈنٹس کی شرح اموات 13.5 فیصد تھیں۔ امارات کی سڑکوں پر محفوظ بنانے کے لیے بے شمار جتن کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ مملکت میں جرائم کی شرح بہت کم ہو چکی ہے، خصوصاً اغوا اور قتل کی وارداتیں بہت گھٹ گئی ہیں، ان جرائم کی شرح بالترتیب 0.7 اور 0.8 فیصد رہ گئی ہے۔ سنگین جرائم کی شرح2017ء کی 67.69 کی شرح سے گھٹ کر 2018ء میں 49.5 پر سمٹ آئی۔ جبکہ جنسی زیادتی کے معاملات میں بھی متحدہ عرب امارات باقی مُلکوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ یہاں پر ایسے واقعات کی شرح محض 1.2 فیصد ہے۔ امارات میں جرائم کی اطلاع کے لیے ایک ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ گزشتہ سال چار ہزار سے زائد افراد نے اپنے موبائل فونز کے ذریعے جرائم کی اطلاع دی۔ انہی اسباب کی بناء پر امارات امن و امان کے حوالے سے بہترین مُلک بن چُکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.