Live Updates

شہید نعیم کی اہلیہ کا بیان اللہ اور رسول پر پختہ یقین کی قوت کا عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان

بدھ 20 مارچ 2019 16:01

شہید نعیم کی اہلیہ کا بیان اللہ اور رسول پر پختہ یقین کی قوت کا عکاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے میں شہید پاکستانی نعیم راشد کی اہلیہ کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا، سب پر اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے شہید نعیم راشد کی بیوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ شہید کی اہلیہ کے بیان سے یہ عقیدہ بھی آشکار ہونا چاہیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال کر رکھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات