پیپلزپارٹی کی قیادت کی نیب ہیڈ کوارٹر طلبی کے موقع پر جیالوں کی نیب دفتر جانے کی کوشش ، پولیس نے 150افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 20 مارچ 2019 16:01

پیپلزپارٹی کی قیادت کی نیب ہیڈ کوارٹر طلبی کے موقع پر جیالوں کی نیب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کی قیادت کی نیب ہیڈکوارٹر طلبی کے موقع پر جیالوں نے نیب دفتر جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے موقع پر نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی جانب جانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس کی زد میں آکر چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جیالوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کیا تو کارکنان مشتعل ہوئے جس پر پولیس نے پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے 150 سے 200 کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔