میڈیا کو سیاق وسباق سے ہٹ کر صرف ایک سطر نہیں لینا چاہئے، کشمالہ طارق کی وضاحت

بدھ 20 مارچ 2019 16:15

میڈیا کو سیاق وسباق سے ہٹ کر صرف ایک سطر نہیں لینا چاہئے، کشمالہ طارق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں خواتین ڈے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کو اپنے اختیارات خواتین کا استحصال کرنے کے لئے استعمال نہیں کرنے چاہئیں اور نہ ان سے لنچ یا چائے کیلئے باہر جانے کا کہنا چاہئے، یہ بھی ہراسانی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ ان چاہے ٹیکسٹ میسج اور سوشل میڈیا پر تعاقب بھی ہراسانی ہے، جس کے بعد میں نے مثالیں دیں، میڈیا کو سیاق وسباق سے ہٹ کر صرف ایک سطر نہیں لینا چاہئے۔