Live Updates

شفاف پاکستان ہماری منزل ،حصول کیلئے کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ضروری ہے‘عثمان بزدار

ْشفافیت کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 20 مارچ 2019 16:17

شفاف پاکستان ہماری منزل ،حصول کیلئے کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شفاف پاکستان ہماری منزل ہے جس کے حصول کیلئے کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ضروری ہے،شفافیت کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، ہماری حکومت نے ہر سطح پر کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی اور شفافیت کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو کرپٹ عناصر نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کیلئے کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ضروری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات