پتوکی ‘پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلا رہنمائوں کا اظہار اطمینان اور عدالتوں میں مکمل ہڑتال رہی

بدھ 20 مارچ 2019 16:17

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلا رہنمائوں کا اظہار اطمینان اور عدالتوں میں مکمل ہڑتال رہی سائلین ذلیل و خوار ہو کر گھروں کو واپس جبکہ آج بروز جمعرات بھی عدالتوں میں مکمل ہڑتال ہوگی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے سابق کوڈنیٹر پاکستان بار کونسل محمّد مدثر ایڈووکیٹ نے پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے فیصلے کی تائیید کی ہے چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی قصور رانا نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے اس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22A/B Crpc کا اختیار پولیس کو دینا وکلا اور غریب عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے غریب عوام کا انصاف لینے کا خواب ادھورہ رہ جائے گاانہوں نے چیف جسٹس اف پاکستان سے مطالبہ کیا کے 22A/B کے اپنے حکم پر نظر ثانی کریں اور پرانا طریقہ بحال کریں مطالبہ پورا نا ہونے کی صورت میں وکلا عدالتی نظام کا مکمل بائکاٹ کریں گے اس موقع پر غلام مجتبی ایڈووکیٹ اشتیاق رسول ایڈووکیٹ ارسلان خورشید ایڈووکیٹ ۔ملک انضمام حیدر اعوان ایڈووکیٹ گلشن لطیف ایڈووکیٹ سدرہ شہزادی ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے فیصلے کو سہراہا -