قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینی علاقے نابلس میں فائرنگ،تین نوجوان شہید

ایک نوجوان کو گرفتاری پر مزاحمت اوردیگر دوکو احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے پر فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا

بدھ 20 مارچ 2019 16:18

مقبوضہ مغربی کنارہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میںتین فلسطینی شہید ہو گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کے شہر نابلس کے نزدیک مذہبی عبادگاہ کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں دو یہودیوں کے قتل کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 16 سالہ فلسطینی نوجوان عمر کو شہید کردیا، جس پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا، اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے تین فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمر نامی 16 سالہ نوجوان کو گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جب دیگر 2 فلسطینی نوجوان، عمر کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے میں شامل تھے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ راعد حمدان اور 20 سالہ زیاد نوری کے نام سے ہوئی ہے۔