ٹرمپ کی نئے برازیلی صدربولسونارو سے ملاقات،نیٹومیں شمولیت کی دعوت

نیٹو کی رکنیت اختیار کرنے سے برازیل کو امریکی ہتھیار حاصل کرنے میں آسانی ہو گی،امریکی صدر

بدھ 20 مارچ 2019 16:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے نئے عوامیت پسند صدر ژائیر بولسونارو سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں بولسونارو کو خوش آمدید کہتے ہوئے صدر ٹرمپ نے برازیل کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی رکنیت اختیار کرنے سے برازیل کو امریکی ہتھیار حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔ صدر بولسونارو نے برازیل کے او ای سی ڈی کا رکن بننے میں امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ دائیں بازو کے عوامیت پسند رہنما بولسونارو کر برازیلی ٹرمپ قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :