سفارشوں یا کسی سے حسد کرنے سے کامیابی نہیں ملتی،شیزہ بٹ

اب بہت سے ایسے ادارے بن چکے ہیں جو نیو ٹیلنٹ کو متعارف کرا رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 مارچ 2019 15:45

سفارشوں یا کسی سے حسد کرنے سے کامیابی نہیں ملتی،شیزہ بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیزہ بٹ نے کہاہے کہ کامیابی کیلئے انتھک محنت کرنا پڑتی ہے سفارشوں یا کسی سے حسد کرنے سے کامیابی نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ کسی سے حسد کرنا جیلس ہونا سب سے بڑا پاگل پن ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا،انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی نسبت آج شوبز میں آنیوالوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اب بہت سے ایسے ادارے بن چکے ہیں جو نیو ٹیلنٹ کو متعارف کرا رہے ہیں جس سے نئے آنے والے فنکاروں کیلئے کام کرنا احسان ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :