Live Updates

نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عمران کی آمرانہ اور ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے ‘پرویز ملک

ملکی ترقی کی مخالف حکمران پارٹی ن لیگ کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ‘خواجہ عمران کی کارکنوں سے گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 16:25

نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عمران کی آمرانہ اور ظالمانہ سوچ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو نوازشریف سے جیل میں ملاقات سے روکنا آمرانہ اقدام ہے، اب ملاقاتوں پر پابندی عمران نیازی کی آمرانہ سوچ دوسری جانب حکومت کی غیر جمہوری اور ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے، ایسے ہتھکنڈے نہ کل ہمیں جھکا سکے تھے نہ آئندہ جھکا سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں ہوئے رہنماؤں اور کارکنوں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز،مجتبیٰ شجاع الرحمن، اسوہ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنیکہاکہ متعدد بار درخواست دینے کے باوجود ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،یہ کھلی بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،اگر پارٹی قائد نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری عمران نیازی پر عائد ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا دور حکومت عوامی خدمت سے عبارت ہے،ملکی ترقی و خوشحالی کے مخالف حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے دور میں شروع ہونے والے میگا منصوبوں کی تکمیل پر انکا افتتاح نہیں کیاجارہا اور الٹا کم ظرفی کی انتہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جا رہی ہے، دھرنا گروپ نے ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات