منگنی کے بعد ٹیلیفونک رابطے جائزہیں،رکن سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ

جوڑا ایسا کوئی کام نہ کرے جس سے شکوک و شبہات جنم لیںیا غلط روش کا سلسلہ پیدا ہو،عبداللہ المطلق

بدھ 20 مارچ 2019 16:25

منگنی کے بعد ٹیلیفونک رابطے جائزہیں،رکن سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ منگنی کے بعد ٹیلیفونک رابطے جائز ہیں بشرطیکہ خاندان کے سربراہ کو اسکا علم ہو اور ٹیلیفونک رابطوں کا مقصد ایک دوسرے کیساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہو۔دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے مختلف قسم کے سوالات کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ دونوں یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ دین اور دنیا کے بارے میں فریق ثانی کے خیالات کیا ہیں تاکہ اسکی روشنی میں شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکے۔ شیخ المطلق نے تاکید کی کہ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیلیفونک رابطوں کے دوران ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے شکوک و شبہات جنم لیںیا غلط روش کا کوئی سلسلہ پیدا ہوتا ہو۔

متعلقہ عنوان :