بلاول بھٹو زرداری کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

پوری قوم اپنے ہندو بہنوں و بھائیوں کی خوشی میں ان کے ساتھ ہے، بیان

بدھ 20 مارچ 2019 16:30

بلاول بھٹو زرداری کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم اپنے ہندو بہنوں و بھائیوں کی خوشی میں ان کے ساتھ ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کی ہندو کمیونٹی رواداری پسند اور محب وطن ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہندو برادری ملک کی ترقی میں پیش پیش، پاکستان کے لیئے بیش بہا خدمات ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم کے ویڑن کے مطابق شہید بھٹو کے بنائے ہوئے دستور میں تمام شہریوں کو اپنے مذھبی دن منانے کی کھلی آزادی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، ہم اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ آئیے آج عزم کریں، پاکستان کو بانی اجداد کے ویڑن کے مطابق مساوات پر مبنی معاشرہ بنائیں گے۔