لیڈرشپ اینڈ سیکیورٹی انٹرنیشنل ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ ،آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی

ورکشاپ کے شرکاء نے خطے میں پاک بحریہ کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا، ترجمان پاک بحریہ

بدھ 20 مارچ 2019 16:30

لیڈرشپ اینڈ سیکیورٹی انٹرنیشنل ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکواٹرز کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام لیڈرشپ اینڈ سیکیورٹی انٹرنیشنل ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو پاک بحریہ کے کردار اور وآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف آپریشنز نے شرکاء کے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء نے خطے میں پاک بحریہ کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔