نوجوان نے مدد مانگنے والے اجنبی شخص کو پن کوڈ سمیت اپنا اے ٹی ایم کارڈ دے دیا

مذکورہ شخص نے اے ٹی ایم سے 20 پاؤنڈ نکلوائے اور اے ٹی ایم کارڈ مالک کو واپس کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 16:21

نوجوان نے مدد مانگنے والے اجنبی شخص کو پن کوڈ سمیت اپنا اے ٹی ایم کارڈ ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20مارچ2019ء) نوجوان نے مدد مانگنے والے اجنبی شخص کواپنا اے ٹی ایم کا پن کوڈ دے دیا۔مذکورہ شخص نے اے ٹی ایم سے 20 پاؤنڈ نکلوائے اور اے ٹی ایم کارڈ مالک کو واپس کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا ہے کہ برطانیہ میں ایک ریسٹورانٹ کے باہر اجنبی شخص نے نوجواب سے مدد کرنے کی درخواست کی۔

بے گھر آدمی نے کیش مانگا تو خدا ترس شخص نے اسے اپنا اے ٹی ایم کارڈ دے دیا اور ساتھ میں اے ٹی ایم کارڈ کا پن بھی بتا دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیکٹ پہنے ایک شخص ریسٹورنٹ کے باہر گروپ میں بیٹے دوستوں کے پاس واپس آتا ہے۔اور اے ٹی ایم کارڈ کے مالک کو اس کا اے ٹی ایم کارڈ واپس لوٹا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

بے گھر آدمی اے ٹی ایم سے £20 نکلواتا ہے اور مدد کرنے والے ہمدرد انسان نے ہاتھ بھی ملاتا ہے۔

ویڈیو کو اب تک فیس بک پر ہزاروں لوگ شئیر کر چکے ہیں جب کہ اسے لاکھوں کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے۔ضرورت مند کی مدد کرنے والے نوجوان کی ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ میں اسی علاقے میں کام کرتا ہوں اور میں روز ضرورت مندوں کو پیسے مانگتے دیکھتا تھا،جب میں نے دیکھا کہ ایک شخص کچھ دوستوں سے مدد مانگ رہا ہے تو میں نے اپنا فون نکالا اور ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی،جب اس شخص نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا لیے تو میں ان سے ملا،اور پھر اس نے مجھے وہ رسید بھی دکھائی جس پر لکھا تھا کہ اس نے اے ٹی ایم سے صرف 20 پاؤنڈ نکلوائے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے نوجوان کو خوب سراہا گیا اور کہا گیا کہ اگر اس نوجوان جیسیے خدا ترس لوگ اس دنیا میں موجود ہوں تو پھر ہر ضرورت مند کی ضرورت پوری ہو گی۔