انسپکٹر آف ریلوے جعفر ایکسپریس پر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ہونیوالے بم دھماکے کی انکوائری کرینگے

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے دوست علی لغاری27اور 28مارچ کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کے آفس میں جعفر ایکسپریس (39-Up) پر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی انکوائری کریں گے اور 29مارچ کو ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پر بھی اسی حادثے کی انکوائری کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان دنوں میں انکوائری صبح 9بجے شروع ہو گی ۔ اگر کوئی آدمی حادثے کے بارے میں کوئی معلومات یا گواہی دینا چاہتا ہو تو اوپر دی گئی تاریخوں میں حاضر ہو کر دے سکتا ہے یا 30مارچ کو فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے ، علامہ اقبال روڈ ، لاہور کے آفس میںلکھ کر دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :