سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروںنے واردت کرکے فرار ہونے والے ملزم کو دھر لیا

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروںنے واردت کرکے فرار ہونے والے ملزم کو دھر لیاجبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایف سی بس سٹاپ پر ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہری سے 70ہزار نقدی اور موبائل چھینااور فرارہوگئے ۔ڈیوٹی پر موجود وارڈن حسنین نے فوری بذریعہ وائرلیس اگلے پوائنٹس پر موجود وارڈنز کو نوٹ کروایا۔

(جاری ہے)

کیمپس پل،پٹرولنگ آفیسر سجاد اور افتخار نے ملزمان پکڑ لیاجبکہ ایک فرار ہو گیا۔ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور شہری کا موبائل فون بھی برآمدکرلیا گیا۔ملزم کا نام آصف اور فتح گڑھ کا رہائشی ہے۔سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے بہادری کامظاہرے کرنے والے ملزمان کو پکڑنے پر وارڈنز کو شاباش دی اور نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ٹریفک پولیس سڑیٹ کرائم کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔