پنجاب یونیورسٹی میں کسی نے بھی طلبہ کی ریلی پر حملہ نہیں کیا‘ترجمان پولیس کی وضاحت

طلبہ کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کی طرف سے طلبہ کی ریلی پر حملہ کے حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی طلبہ کی ریلی پر حملہ نہیں کیا۔سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چند طلبہ اپنے انتظامی مسال کے حل کے لیے وی سی آفس جا رہے تھے،طلبہ وفد کی صورت میں روانہ تھے۔

(جاری ہے)

طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے طلبہ کو متبادل راستے سے وائس چانسلر کے دفتر جانے کو کہاجس پر طلبہ اور طلبہ تنظیم میں تلخ کلامی ہوئی ،پولیس نے فورا موقعہ پر پہنچ کر معاملہ رفع دفعہ کروایا۔

ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ کسی قسم کا تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کسی کی طرف سے طلبہ کے موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی۔پولیس طلبہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔طلبہ کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔