نوازشریف کی سزا کے موقع پر ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کیس میں دو لیگی خواتین کی عبوری ضمانت منظور

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) اسلام آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی احتساب عدالت سے سزا کے موقع پر ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کیس میں دو لیگی خواتین کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت لیگی خواتین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔تھانہ رمنا میں راولپنڈی میونسل کارپوریشن کی ممبر آپازبیدہ اور کارکن ڈاکٹر ملیحہ حسین پر مقدمہ درج تھا ۔عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض دونوں خواتین کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی گئی