Live Updates

ملکی معیشت کے استحکام میں اوور سیز پاکستانیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے‘ چوہدری وسیم اختر

ایام میں 77 سے زائد شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے 34 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی واگذار کرائی جا چکی ہے بورڈ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمیشن کو مزید فعال بنانے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری بھی دی ہے‘ وی سی او پی سی کی صحافیوں کو بریفنگ

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور پائیداری میں اوور سیز پاکستانیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، او پی سی نے محض 175 ایام میں 77 شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے 34 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی واگزار کروا کر اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے کر دی ہے،مجموعی طور پر 5823 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جو کمیشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی سی کی قابل ذکر کارکردگی، نمایاں اعداد گراف، مستقبل کے اہداف اور دیگر امور سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اوور سیز پاکستانیوں کی ہر ممکن خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے کمربستہ ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمیشن کو مزید فعال بنانے کیلئے بورڈ اجلاس میں متعدد اقدامات کی منظوری بھی دی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری وسیم اختر نے مزید بتایا کہ ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں اوور سیز پاکستانیوں کی20 کروڑ مالیت کے 74 پلاٹ اور 102 گھروں کے معاملات کو طے کیا گیا ہے۔ مزیدبرآں 50.8 ملین روپوں کا چیک برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد کے حوالے کرنے کے علاوہ شارجہ میں مقیم اوور سیز پاکستانی کی120ملین روپوں کی پراپرٹی بھی واگزار کروائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات