مارچ کو لندن میں تعظیم حرمین شریفین کانفرنس میں ارض حرمین شریفین کا پیغام امن و سلامتی دیا جائیگا‘طاہر محمود اشرفی

دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خلاف تمام مذاہب کے ماننے والوں کو متحدہونا ہو گا، نیوزی لینڈ کا سانحہ دنیا میں امن چاہنے والوں کو اتحاد کی دعوت دیتا ہے

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) 24 مارچ کو لندن میں تعظیم حرمین شریفین کانفرنس میں ارض حرمین شریفین کا پیغام امن و سلامتی دیا جائے گا، دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خلاف تمام مذاہب کے ماننے والوں کو متحدہونا ہو گا، نیوزی لینڈ کا سانحہ دنیا میں امن چاہنے والوں کو اتحاد کی دعوت دیتا ہے ، بین المذاہب مکالمہ کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء اور مذہبی قوتوں نے ہمیشہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان امن و سلامتی کی بات کی ہے ،بین المذاہب مکالمہ اور بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے اور اسلام نے ہمیشہ دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے ،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو رحمت للعالمین ؐ کا پیغام عام کرنا ہے جو امن و سلامتی اور رواداری کا پیغام ہے ، انہوں نے کہا کہ دفاع حرمین شریفین کونسل اور پاکستان علماء کونسل کے تعاون سے لندن میں 24 مارچ کو ’’تعظیم حرمین شریفین کانفرنس‘‘ ہو گی اور پاکستان میں 14 اپریل کو چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس ہو گی جس میں پاکستان اور دنیا اسلام کے 5 ہزار سے زائد علماء و مشائخ شریک ہوں گے اور دہشت گردی ،انتہاء پسندی ، فرقہ وارانہ تشدد اور عالم اسلام کے اہم امور پر لائحہ عمل طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :