Live Updates

بلاول بھٹو کے کالعدم تنظیموں سے متعلق بیان پر حکومتی ردِ عمل آ گیا

وفاقی وزیر علی محمد خان کی بلاول بھٹو کے بیان کی مذمت، شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بھارتی میڈیا کا ایجنٹ قرار دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 17:25

بلاول بھٹو کے کالعدم تنظیموں سے متعلق بیان پر حکومتی ردِ عمل آ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے آج الزام عائد کیا کہ کالعدم تنظیوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا بلکہ انہیں حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ اسی متعلق وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں بلاول بھٹو کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد میں ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہئیے۔

بھارتیوں کی مجال نہیں کہ پاکستان میں داخل ہو سکیں۔جب کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید دکا بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول انڈیا میڈیا کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں پاکستان کو دنیا کی نظروں سے گرانے کی کوشش دہشتگردی ہے۔واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمینبلاول بھٹو نے کارکنان کی گرفتاری کے بعد دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں،کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمت ہے تو احسان اللہ احسان اور کالعدم تنظیموں کو طلب کریں۔ ہمت ہے تو ٹیررسٹ فنناسنگ پر جے آئی ٹی بنائیں۔ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم پر جے آئی ٹی بنائیں۔الیکشن میں کالعدم تنظیم کو پی ٹی آئی میں ضم کرایا گیا۔حکومت کالعدم تنظیموں سے رابطہ رکھنے والوں کو کابینہ میں کیسے رکھ سکتی ہے۔اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ان وزراء کو ہٹائے ، یہی بہتر رہے گا،میں مطالبہ کر رہا ہوں کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کاکروائی کرے۔

خیال رہے آج پاکستان پیپلز پارٹیکے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اورسابق صدرآصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر پی پی پی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان بلاول بھٹو زردارینے کہاکہ اتاترک ایوینیو پر ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت سے ہضم نہیں ہوں گی۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام کا مقابلہ کریں گے، حکومت تیار رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات