ایک اور یورپی ملک کی ائیرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ائیر فرانس اور جرمنی کی ائیرلائن کے بعد اب ناروین ائیرلائن نے بھی پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مارچ 2019 18:34

ایک اور یورپی ملک کی ائیرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2019ء) ایک اور یورپی ملک کی ائیرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان، ائیر فرانس اور جرمنی کی ائیرلائن کے بعد اب ناروین ائیرلائن نے بھی پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے اور مستقبل میں معاشی صورتحال بہتر ہونے کی امید کے پیش نظر دنیا بھر کی کئی بڑی ائیرلائنز نے پاکستان کیلئے پروزوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

ان ائیرلائن میں برٹش ائیرویز، ائیر فرانس، جرمن ائیرلائن شامل ہیں۔ جبکہ یورپ کی ایک اور بڑی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناروین ائیرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے جلد پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن میاں محمد سومرو کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن میاں محمد سومرو نے بتایا ہے کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ پاکستان کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی جائے۔

اس مقصد کیلئے حکومت نئی ایوی ایشن پالیسی تیار کر رہی ہے۔ نئی ایوی ایشن پالیسی کو رواں برس نافذ کر دیا جائے گا۔ نئی ایوی ایشن پالیسی کے باعث ملک میں ایوی ایشن کے شعبہ میں بھرپور ترقی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ نئی ایوی ایشن پالیسی کے باعث مزید غیر ملکی ائیرلائن کی پاکستان آمد کا بھی امکان ہے۔