ْکراچی،بینکر حسین لوائی طحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث نہ ہوسکی

بدھ 20 مارچ 2019 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس میں بینکر حسین لوائی طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

سندھ بار کونسلز 22 اے کے اختیار سیشن عدالت سے واپس لینے کے خلاف ہڑتال کے باعث سندھ ہائیکورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس میں بینکر حسین لوائی طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت نہ ہوسکی،، وکلا کی عدم موجودگی کی باعث سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی گئی،، وکلا کو ہڑتال کے باعث ہائیکورٹ کے گیٹ پر ہی روک لیا گیا جبکہ اہم کیسز کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرز کو بھی ہڑتالی وکلا نے پیش نہیں ہونے دیا،، بیشتر اہم ترین کیسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئیں۔