کراچی ،سندھ بار کونسلز 22 اے کے اختیار سیشن عدالت سے واپس لینے کے خلاف وکلاء کی ہڑتال

بدھ 20 مارچ 2019 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سندھ بار کونسلز 22 اے کے اختیار سیشن عدالت سے واپس لینے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلا نے بدھ کو ہڑتال کی۔تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسلز 22 اے کے اختیار سیشن عدالت سے واپس لینے کے خلاف بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

وکلا کی ہڑتال کے باعث سندھ ہائیکورٹ ، سٹی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوئے جبکہ وکلا نے ایڈووکیٹ جنرل، اٹارنی جنرل کے آفس کے وکلا نیب پراسیکیوٹرز کو ہائیکورٹ کے داخلی گیٹ پر روک لیا،، وکلا نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ آفس کے وکلا اور پرائیویٹ وکلا کو بھی ہائیکورٹ جانے نہیں دیا،، وکلا کی ہڑتال کے باعث کیسز کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔