کرائسٹ چرچ حملہ، نیوزی لینڈ کی غیر مسلم خواتین کا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سر پر دوپٹہ اوڑھنے کا فیصلہ

دوپٹہ اوڑھنے کی اپیل کیوی وزیراعظم کی جانب سے کی گئی تھی، جبکہ جمعہ کے دن سرکاری ریڈیو، ٹی وی سے براہِ راست اذان نشر ہوگی

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مارچ 2019 19:20

کرائسٹ چرچ حملہ، نیوزی لینڈ کی غیر مسلم خواتین کا مسلمانوں سے اظہار ..
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) کرائسٹ چرچ حملہ، نیوزی لینڈ کی غیر مسلم خواتین کا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سر پر دوپٹہ اوڑھنے کا فیصلہ، دوپٹہ اوڑھنے کی اپیل کیوی وزیراعظم کی جانب سے کی گئی تھی، جبکہ جمعہ کے دن سرکاری ریڈیو، ٹی وی سے براہِ راست اذان نشر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی غیر مسلم خواتین نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سر پر دوپٹہ اوڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوپٹہ اوڑھنے کی اپیل کیوی وزیراعظم کی جانب سے کی گئی تھی۔ یوزی لینڈ کی غیر مسلم خواتین جمعہ کے روز سر پر دوپٹہ اوڑھ کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں گی۔ دوسری جانب بدھ کو وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کو اذان ریڈیو اور ٹیلی ویڑن سے براہِ راست نشر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کے روز سانحہ کرائسٹ چرچ پر نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعہ کو۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حملے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے مسائل موجود ہیں جن کے حل کے لئے عالمی رہنماوں کا سوشل میڈیا کے موضوع پر اجتماعی کاروائی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بعض مسائل ایسے ہیں کہ جنہیں کسی وقوعہ کی حیثیت سے حل نہیں کیا جا سکے گا۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ یہ صرف نیوزی لینڈ کا مسئلہ نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فورموں کو تشدد کی حوصلہ افزائی اور اس کے پھیلاو کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ اس وقت جس بات کی ضرورت ہے وہ ہم سب کا ایک محاذ پر متحد ہونا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو نمازِ جمعہ کے دوران 10 منٹ کے وقفے سے النور اور لِن وُڈ مساجد پر کئے گئے دہشت گردی کے حملوں میں 50 افراد اپنی جانوں سے محروم ہو گئے تھے۔